ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل شہری حدود کے دکانوں پر بلدیہ افسران کا چھاپہ :100کے جی سے زائد پلاسٹک ضبط

بھٹکل شہری حدود کے دکانوں پر بلدیہ افسران کا چھاپہ :100کے جی سے زائد پلاسٹک ضبط

Tue, 28 Aug 2018 20:11:56    S.O. News Service

بھٹکل:28/ اگست (ایس اؤ نیوز) بھٹکل بلدیہ افسران پلاسٹک کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے منگل کو مختلف دکانوں پر چھاپہ مار کر 100کے جی سے زائد  وزنی پلاسٹک تھیلیاں ضبط کرلیا ہے۔

شہر ی علاقے پھول بازار، چوک بازار، بندرروڈ حدود میں واقع مختلف دکانوں پربلدیہ افسران نے چھاپہ مارتے ہوئے پلاسٹک ضبط کرلیا۔ کارروائی میں  بلدیہ چیف آفیسر وینکٹیش ناؤڈا، صحت عامہ کی افسر سوجیا ، معاون افسر اجئے بھنڈار کر وغیرہ موجود تھے۔ صحت عامہ کی نگراں کار افسر سوجیا نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسلسل پلاسٹک کی بابت چھاپہ ماری جاری رکھے ہوئے ہیں کم سے کم اب تو دکاندار بیدار ہوکر پلاسٹک کا استعمال بند کریں۔


Share: